yasmeen rashid

نواز شریف 73سالہ بوڑھی سے خوفزدہ ہے،عوام اپنے ووٹ کی حفاظت کریں ،یاسمین راشد

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ نواز شریف ایک 73 سالہ بوڑھی خاتون سے بھی خوفزدہ ہے اور چھپا بیٹھا ہے ،باہر نکلے گا تو لوگ ان سے نمٹ لینگے ۔
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں میڈیا سے گفتگو میں یاسمین راشد نے کہا کہ میرے ورکرز اور سپورٹرز کو میری انتخابی مہم نہیںچلانے دی جا رہی، میرے ملازموں کو گرفتار کیا جا رہا ہے،عوام 8فروری کو گھروں سے باہرنکلیں اور ووٹ کا حق استعمال کریں کیونکہ یہ جنگ عوام اور ملک کے مستقبل کی جنگ ہے، عوام اپنے ووٹ کی حفاظت بھی کرے اور اسے چوروں سے بچائے ۔

یہ بھی پڑھیں : نواز شریف کو سیلیوٹ کرنے والے سی سی پی اوبلال صدیق کمیانہ کیخلاف کارروائی کی درخواست

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں