لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ گیس کے حکام کیلئے کروڑوں کی مراعات ،عوام پر بھاری بلوں کی بھرمار۔
نجی ٹی وی کے مطابق گیس کی لوڈشیڈنگ کے باوجود بھاری بھرکم بلوں کو دیکھ کر عوام پریشان ہو گئی ،ہزاروں روپے کے بل ادا کرنے کے باوجود عوام گیس سے محروم ہیں جبکہ دوسری جانب محکمہ کی صورتحال یہ ہے کہ ایم ڈی سوئی نادرن کی ماہانہ تنخواہ 70لاکھ روپے سے زائد ہے،دیگر مراعات اس کے علاوہ ہیں ۔عوام نے اعلیٰ عدالتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ صورتحال کو فوری نوٹس لیتے ہوئے غریب کی جان چھڑائی جائے ،محکمہ حکام کی مراعات کو کم کر کے عوام کو سہولت دی جائے ۔
یہ بھی پڑھیں : سموگ اور خشک سردی سے بیماریوں میں اضافہ24،گھنٹے میں نمونیہ کے 180کیس ،9بچے جاں بحق