bilawal

اقتدار میں آئے تواشرافیہ کی سبسڈی کو ختم کر دینگے ،بلاول بھٹو

رحیم یار خان (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ کل بڑی مشکل سے شیر باہر نظر آیا ،ہمارے جلسوں کو دیکھ کر دوبارہ پھر نہ چھپ جائے ۔
رحیم یار خان میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ اس وقت مہنگائی کی وجہ سے عوم مشکل میںاور پریشان ہے ،انہی مسائل کو حل کرنے کیلئے ہم دس نکاتی ایجنڈا سامنے لائے ہیں ،ہم وفاق میں موجود 17وزارتیں ایسی ہیں جن کی کوئی ضرورت نہیںہے ،ان کوختم کر کے 300ارب کی بچت کو عوام کو ریلیف پر لگایا جائے گا ۔پی پی حکومت بنی تو اشرافیہ کو ملنے والی تمام سبسڈی کو ختم کر کے پیسہ غریب عوام پر خرچ کریں گے ۔

یہ بھی پڑھیں : سابق وزیر خیال کاسترو کچہری سے گرفتار،پولیس ڈنڈا ڈولی کرتے اٹھا کر لے گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں