اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نگران وزیر خارجہ کا ترک ہم منصب سے رابطہ ،پاک ایران کشیدگی، جاری پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور ترکی کے وزیر خارجہ خاقان فیدان کے مابین ٹیلفونک رابطہ ہوا جس میں دونوں ملکوں کے درمیان جاری پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ نگران وزیر خارجہ نے ترک ہم منصب کو پاکستان کے تناظر اور حالیہ پیشرفت سے آگاہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں : جنرل باجوہ نے مجھے دھوکہ دیا، ملک تباہ کیا90،فیصد فوج پی ٹی آئی کو ووٹ دیگی ،عمران