لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن نے بھی اپنے منشور کو حتمی شکل دید ی ،27جنوری کو تقریب میں پیش کرنے کا اعلان ۔
ن لیگ منشور کمیٹی کے سربراہ سینیٹر عرفان صدیقی نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ پارٹی قیادت سے مشاورت کے بعد مسلم لیگ ن کے انتخابی منشور کو حتمی شکل دے دی ہے،منشور 27 جنوری کو لاہور میں منعقدہ تقریب میں پیش کیا جائے گا۔ ماہرین کی 36 کمیٹیوں کی تجاویز اور اقدامات پر مشتمل جامع منشور کسی بھی جماعت کی طرف سے عوام سے کیا گیا پہلا باضابطہ عہدنامہ ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں : جنرل باجوہ نے مجھے دھوکہ دیا، ملک تباہ کیا90،فیصد فوج پی ٹی آئی کو ووٹ دیگی ،عمران