مسلم لیگ ن اور مسلم لیگ ق میں بھی سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہ ہوسکی

مسلم لیگ ن اور مسلم لیگ ق میں بھی سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہ ہوسکی

لاہور (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن نے گجرات سے مخصوص حلقے خالی چھوڑے تھے لیکن اب انکشاف ہوا ہے کہ ن لیگ کا مسلم لیگ ق سے کوئی اتحاد یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں ہوسکی جس کی تصدیق بھی ہوگئی ۔ مسلم لیگ (ق) کے رہنما سالک حسین نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا معاملہ اب ختم ہو چکا ہے، گجرات میں مسلم لیگ (ن) کا اپنے امیدواروں کو ٹکٹیں نہ دینے کا فیصلہ اپنا ہے، وہ مسلم لیگ ق کے کہنے پر یا باہمی مشاورت سے خالی نہیں چھوڑی گئیں۔ یادرہے کہ خیبرپختونخوا میں بھی ن لیگ کو کسی جماعت سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے کوئی کامیابی نہیں ملی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں