اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بانی تحریک انصاف کی جیل ٹرائل کیخلاف درخواستوں پر نیا بینچ تشکیل دیدیا گیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نیب کیسز میں جیل ٹرائل کیخلاف درخواستوں پر نیا بینچ تشکیل دیدیا ،نیا دو رکنی بینچ پیر کو نیب کیسز میں جیل ٹرائل کیخلاف کیس کی سماعت کرے گا ۔بینچ میں چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق جہانگیری شامل ہیں ۔
![jail trial](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2024/01/jail-trial-1-940x480.jpg)