bilawal

عوام ڈرے ہوئے نواز شریف کو قبول نہیں کر رہی ،میڈیا ساتھ ہونے کے باوجود شیر سہما ہوا ہے ،بلاول

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ عوام نواز شریف کو قبول نہیں کر رہی،میاں صاحب گھبرائے ہوئے ہیں ،حالات سے ڈر گئے ہیں ۔
نجی ٹی وی کے مطابق بلاول بھٹو نے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف اپنی عوام میں قبولیت کا تاثر دے رہے ہیں ،میڈیا بھی ساتھ دے رہا ہے لیکن حقیقت میں ایسا نہیں ہے ،عوام میں ان کی قبولیت نہیں ہے ، میڈیا بڑھا چڑھا کر بیا ن کر رہا ہے ،نواز شریف حالات سے ڈر گئے ہیں ،سہمے ہوئے شیر کا پیپلز پارٹی مقابلہ کرے گی ۔

یہ بھی پڑھیں : ”کسی قسم کی تنقید سے گھبرانا جج کا کام نہیں “جسٹس اطہر من اللہ کا سیمینار سے خطاب

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں