اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اپنی ریٹائرمنٹ تک رخصت مانگ لی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق جج محمد بشیر نے طبیعت کی ناسازی کے باعث رخصت کیلئے خط بھیج دیا ہے ،ان کی 14مارچ 2024کو ریٹائرمنٹ شیڈول ہے ۔جج بشیر نے 24جنوری سے 14مارچ تک چھٹیوں کیلئے ہائیکورٹ اور وزارت قانون و انصاف کو خط لکھا ہے ،خط میں طبیعت کی ناسازی کے باعث ڈیوٹی سرانجام دینے سے معذرت کی گئی ہے ۔یاد رہے کہ جج محمد بشیر وہ جج ہیں جن کی عدالت کے کٹہرے میں چار وزرائے اعظم کھڑے ہوئے ۔
![](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2024/01/judge-bashir-1-940x480.jpg)