اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) القادر کیس میں اہم پیشرفت ،پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض اور انکے بیٹے علی ریاض کے اثاثے اور بینک اکاﺅنٹس منجمد کر دیے گئے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق القادر کیس میں اہم پیشرفت سامنے آ گئی ،احتساب عدالت نے ملک ریاض اور علی ریاض کو کیس میں اشتہاری قرار دیا تھا ،ملزمان کے پیش نہ ہونے پر احتساب عدالت کے حکم پر پراپرٹی ٹائیکون کی تمام جائیداد ،گاڑیاں اور اکاﺅنٹس منجمد کر دیے گئے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں : عبوری ضمانتیں خارج کرنے کا اقدام چیلنج ،عمران خان کی درخواست سماعت کیلئے مقرر