bilawal bhuto

”واحد سیاستدان ہوں جسے عوام پر یقین ہے،باقی سب تو خلائی مخلوق کی مدد چاہتے ہیں“

کوٹ ادو (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ میں واحد سیاستدان ہوں جو عوام کی جانب دیکھ رہا ہوں ،باقی تمام سیاستدان خلائی مخلوق سے امید لگائے بیٹھے ہیں ۔
کوٹ ادو میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ مہنگائی ،بیروزگاری اور غربت تیزی سے بڑھ رہی ہے ،دہشتگردی بھی دوبارہ سر اٹھا رہی ہے ،ملک کیخلاف عالمی سطح پر بھی سازشیں جاری ہیں،میںعوام کی طاقت پر یقین رکھتا ہوں اور جانتا ہوں کہ ہم ملکر تمام مسائل پر قابو پا سکتے ہیں ،آپ میرا ساتھ دیں ہم غریبوں کو ریلیف دینگے اور اشرافیہ کو تکلیف دینگے ،خلوص نیت سے کام کیاجائے تو پاکستان کو مالی بحران سے نکالا جا سکتا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : القادر ٹرسٹ کیس میں اہم پیشرفت ،ملک ریاض اور بیٹے کے اثاثے ،بینک اکاﺅنٹس منجمد

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں