لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) شمالی کینٹ میں مسلم لیگ ن کے جلسے پر پتھراﺅ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق لیگی کارکن محمد حسنین کی مدعیت میں کینٹ کے علاقہ پیپسی موڑ پر ن لیگ کے جلسے میں پتھراﺅ کا مقدمہ16افراد کیخلاف تھانہ نارتھ کینٹ میں درج کر لیا گیا۔ایف آئی آر کے مطابق پتھراﺅ کے وقت جلسے میں این اے 121کے امیدوار اور مقامی قیادت شریک تھی ،جلسے پر گھر کی چھت سے 15-16 افراد نے پتھراﺅ کیا ۔
یہ بھی پڑھیں : القادر ٹرسٹ کیس میں اہم پیشرفت ،ملک ریاض اور بیٹے کے اثاثے ،بینک اکاﺅنٹس منجمد