کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) شہر قائد میں تجاوزات کیخلاف آپریشن ،مکینوںکی مزاحمت پر پولیس کا لاٹھی چارج اور شیلنگ ،متعدد افراد زخمی ہو گئے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق کراچی کے علاقہ ایف بی ایریا بلاک 5میںتجاوزات کیخلاف آپریشن کیا گیا ،علاقہ مکینوں کی جانب سے مزاحمت پر لاٹھی چارج اور شدید شیلنگ کی گئی جس سے کئی افراد زخمی ہو گئے ۔پولیس کا کہنا تھا کہ عدالتی حکم پر آپریشن کیا جا رہا ہے ،فلاحی پلاٹ پر غیر قانونی تعمیرات کی گئی ہیں جن میں 200سے زائد گھر ہیں ۔دوسری جانب علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ اس سخت سردی میں ان سے گھر چھینے جا رہے ہیں ،بچوں کو لیکر کہاں جائیں ۔
یہ بھی پڑھیں : القادر ٹرسٹ کیس میں اہم پیشرفت ،ملک ریاض اور بیٹے کے اثاثے ،بینک اکاﺅنٹس منجمد