پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) صدر کی موبائل مارکیٹ میں خوفناک آتشزدگی ،گھنٹو ں کی کوشش کے باوجود فائر بریگیڈاور فوج آگ پر قابو پانے میں ناکام ۔
نجی ٹی وی کے مطابق پشاور صدر کی موبائل مارکیٹ میں گیارہ گھنٹے سے لگی آگ پر قابو نہ پایا جا سکا ،فائر بریگیڈ کی 30گاڑیاں اور 130فائر فائٹرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں ،فوج بھی مدد کو پہنچ گئی ،کور کمانڈر پشاور بھی موقع پر موجود رہے ،70دکانیں جل کر خاکستر ہو گئیں ،کروڑوں کا سامان راکھ ہو گیا ۔
یہ بھی پڑھیں : سرگودھا کے 2حلقوں میں الیکشن ملتوی کا نوٹیفکیشن منسوخ