اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی دارالحکومت میں دہشتگردی کا خطرہ ،سکیورٹی الرٹ جاری ،تعلیمی ادارے بند کر دیے گئے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد میں سکیورٹی الرٹ جاری ہونے کے بعد چار یونیورسٹیوں کو غیر معینہ مدت تک کیلئے بند کر دیا گیا ،متعدد سکول بھی بند کر دیے گئے ۔بتایا گیا ہے کہ کالعدم تنظیم نے خاتون خود کش بمبار کے ذریعے حملے کی منصوبہ بندی کی ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ انتخابی ریلیوں اور جلوسوں میں انتہائی احتیاط برتنے کی ضرورت ہے ۔
![security alert](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2024/01/security-alert-940x480.jpg)