لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) جناح ہاﺅس جلاﺅ گھیراﺅ کیس میں ملزم کی درخواست ضمانت پر سماعت ،جے آئی ٹی کے افسر کو طلب کر لیا گیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں ملزم طارق کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی ،عدالت نے آئیندہ سماعت پر جے آئی ٹی کے ذمہ دار افسر کو طلب کرلیا ۔عدالت نے استفسار کیا کہ کیا جناح ہاﺅس حملہ کے وقت موجود اہلکاروں کے ریکارڈ قلمبند کیے گئے ،جواب میں سرکاری وکیل نے کہا کہ پہلا تفتیشی افسر ریٹائر ہو چکا ہے ،نیا افسر مہلت مانگ رہا ہے ۔عدالت نے کہا کہ یہ کیا بات ہوئی ،کیا نئے افسر نے فائل نہیں پڑھی ،جناح ہاﺅس سے اگر پچاس ملزم گرفتار ہوئے تو ان سے کیا ریکور کیا گیا ۔
یہ بھی پڑھیں : یاسمین راشد” پڑنانی“ بن گئیں،گرفتاری کے باوجود آج خوش ہوں ،عدالت میں گفتگو