پنجاب جاب سنٹر پورٹل پر اڑھائی لاکھ شہریوں اور 55 ہزار آجروں نے رجسٹریشن کروا لی

پنجاب جاب سنٹر پورٹل پر اڑھائی لاکھ شہریوں اور 55 ہزار آجروں نے رجسٹریشن کروا لی

لاہور: 22جنوری 2024

پنجاب بھر میں ضلعی سطح پر ملازمتوں کے حصول کیلئے پی آئی ٹی بی کے لیبر اینڈ ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ کے اشتراک سے وضع کردہ آن لائن پلیٹ فارم پنجاب جاب سنٹر پر اڑھائی لاکھ افراد بطور ملازمت کے متلاشی اپنی رجسٹریشن کروا چکے ہیں جبکہ 55 ہزار افراد بطور کاروباری مالکان رجسٹرڈ ہو چکے ہیں۔ اس حوالے سے چیئرمین پی آئی ٹی بی فیصل یوسف کا کہنا تھا کہ جاب سنٹر پورٹل کا قیام رہنمائی اور روزگار کے حصول کی معاونت میں ایک اہم قدم ہے جس سے نہ صرف صنعتکاروں بلکہ آجروں کو بھی فائدہ ہوگا۔ پورٹل کا مقصد آجروں، پروموٹرز، ایمپلائمنٹ ایکسچینج ایجنسیوں، ورکرز اور ملازمت کے متلاشی شہریوں کے درمیان رابطہ قائم کرنا ہے۔نجی یا سرکاری شعبے سے تعلق رکھنے والے شہری اور کاروباری مالکان پورٹل پر خود کو آن لائن رجسٹر کروا سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں