اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ میں سابق ڈپٹی سپیکرقاسم سوری کے کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس اور نعیم بخاری میں اہم مکالمہ ۔
نجی ٹی وی کے مطابق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس قاضی فائز نے کہا کہ مقدمات کیسے یکجا کرائے جاتے ہیں ،مجھے سب معلوم ہے 1982سے وکیل ہوں ،جواب میں وکیل نعیم بخاری نے جواب دیا کہ میں 1972سے وکیل ہوں کبھی کوئی مقدمہ فکس نہیں کرایا ۔چیف جسٹس نے کہا کہ اس ادارے کی تباہی آپ کی بھی تباہی ہے ،نعیم بخاری نے جواب دیا کہ آپ مجھ سے خفا ہو رہے ہیں یا سسٹم سے خفا ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں : جج محمد بشیر کی طبیعت ناساز،اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ کیس کی سماعت ملتوی