اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق جج اسلام آباد ہائیکورٹ شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کے خلاف اپیل پر سپریم کورٹ میںسماعت جاری ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق سابق جج اسلام آباد ہائیکورٹ شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کے خلاف اپیل پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ سماعت کر رہا ہے۔ لارجر بینچ میں چیف جسٹس کے علاوہ جسٹس امین الدین، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس عرفان سعادت شامل ہیں۔سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید اور آئی ایس آئی کے سابق اہلکار برگیڈیئر (ر) عرفان رامے کی جانب سے ا±ن کے وکیل خواجہ حارث دلائل دے رہے ہیں۔
![supreme court trial](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2024/01/supreme-court-trial-939x480.jpg)