لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سانحہ ماڈل ٹاﺅن ،جوڈیشل انکوائری کا ریکارڈ فراہم نہ کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت ،محکمہ داخلہ کو ریکارڈ پیش کرنے کا آخری موقع۔
نجی ٹی وی کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پر سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی جوڈیشل انکوائری کا ریکارڈ فراہم نہ کرنے کیخلاف درخواست پرسماعت کی ،عدالت نے آئیندہ سماعت پر محکمہ داخلہ کو ریکارڈ پیش کرنے کا آخری موقع دیدیا ۔
![model town case](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2024/01/model-town-case-939x480.jpg)