اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ نے سابق جج شوکت صدیق کی برطرفی کے کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ میں کیس کی براہ راست سماعت ہوئی ،لارجر بینچ نے دونوں فریقین کے وکلا کے دلائل سنے ،چیف جسٹس نے فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے کہا کہ ضروری سمجھا تو کیس کو دوبارہ سماعت کیلئے مقرر کر سکتے ہیں ۔سپریم کورٹ نے وکلا سے سوالات پر تحریری جواب بھی طلب کر لیے ۔
یہ بھی پڑھیں : الیکشن کمیشن کسی کو نااہل قرار دے سکتاہے ؟عدالت نے وکلا سے دلائل طلب کر لیے