ہمارے امیدوار اتوار سے انتخابی مہم کیلئے نکلیں،ایسا نہ کرنے والوں کو فارغ کر دینگے ،عمران

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)بانی تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ امریکی سائفر جنرل باجوہ کیلئے آیا تھا ،اتفاق تھا کہ شاہ محمود کو پتہ چل گیا ،سائفر کو دبانے کی پوری کوشش کی گئی کیونکہ اس سے امریکی ڈونلڈ لو بے نقاب ہو گیا تھا ۔
اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ سائفر اگر انہونی نہیں تھا تو ڈی مارش کیوں کیا گیا ،پاکستانی سفیراسد مجید نے آفیشل میٹنگ میں ڈی مارش کرنے کی سفارش کی جس پر ڈی مارش کیا گیا ، کہا جا رہا ہے کہ سازش نہیں ہوئی، پاکستان کی تاریخ میں کبھی ایسا سائفر نہیں آیا،تین ہفتے میں حکومت گرا دی گئی اس سے بڑی سازش کیا ہو سکتی ہے ،نیشنل سیکیورٹی کمیٹی میٹنگ میں سائفر کو پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کیوں کہا گیاتھا ،ہم نے چیف جسٹس سے بھی کہا تھا کہ سائفر معاملے کی انکوائری کی جائے،سائفر کے معاملے پر پارلیمنٹ کی کمیٹی بنائی گئی وہ کس کی دھمکی پر ختم کی گئی ۔
عمران خان نے کہا کہ تمارے تمام امیدوار اتوار سے پرامن انتخابی مہم کے لیے باہر نکلیں ،جو امیدوار باہر نہیںنکلے گا اس کے ٹکٹ کو تبدیل کر دینگے ،پاک فوج آرمی چیف کی ہدایت کے بغیر کچھ نہیں کرتی، میں نے کبھی ندیم انجم کے خلاف کوئی بیان نہیں دیا کیونکہ ہمیں پتا ہے کہ فوج کیسے کام کرتی ہے۔ تحریک انصاف کو انتخابی مہم نہیں چلانے دی جا رہی ،میرا اور نواز شریف کا کیس الگ ہے، نواز شریف اور مریم نوازنااہل قرار دیے گئے تھے جبکہ شہباز شریف کو باجوہ کی مکمل حمایت حاصل تھی، ان کے جلسوں میں کوئی اس ڈر سے نہیں آتا تھا کہ یہ پھر سے بھاگ جائینگے کیونکہ یہ اکتوبر میں بھی الیکشن سے بھاگ گئے تھے ،انتخابات 8فروری کو ہر صورت ہونے چاہیئں ورنہ ملک کو بڑا نقصان ہو گا ۔

یہ بھی پڑھیں : ”آزاد نہیں تحریک انصاف کا امیدوار ہوں “سلمان راجہ نے الیکشن کمیشن کو چیلنج کر دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں