مودی کا مقبوضہ کشمیر کی جغرافیائی حیثیت تبدیل کرنا جنگی جرم،عمران خان

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مودی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کی جغرافیائی حیثیت کو تبدیل کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے لکھا کہ 5اگست 2019 کو مودی حکومت نے مقبوضہ جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت تبدیل کی۔جاری کردہ ٹوئٹ میں عمران خان خان لکھتے ہیں کہ مودی حکومت نے مقبوضہ جموں وکشمیر کی جغرافیائی حیثیت کو تبدیل کیا، جو چوتھے جنیوا کنونشن کے تحت یہ ایک جنگی جرم ہے۔عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ مودی کا خیال تھا کہ یہ اقدام کشمیریوں کی مزاحمت کے جذبے کو کچل دے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں