لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کی گرفتاری کیلئے پولیس کا جعفریہ کالونی میں چھاپہ،حماد اظہر فرار میں کامیاب ۔
نجی ٹی وی کے مطابق پولیس نے جعفریہ کالونی میں موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا ،ساتھیوں نے اہلکاروں کو دیکھتے ہی شور مچا دیا ،پولیس کے پہنچنے تک حماد وہاں سے نکلنے میں کامیاب ہو گئے ،پولیس نے حماد کو پناہ دینے کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کر لیا ۔یاد رہے کہ حماد اظہر نو مئی حملہ کے مقدمہ میں اشتہاری قرار دیے جا چکے ہیں ۔
![hamad azhar](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2024/01/hamad-azhar-2-940x480.jpg)