کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کے سینیٹر وقار مہدی نے نواز شریف پر سنگین الزامات عائد کر دیے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق وقار مہدی نے کہا ہے کہ نجکاری کی آڑ میںپاکستان سٹیل ملز کو بند کرنا نواز شریف کا خواب تھا،پی آئی اے کی نجکاری کر کے کوڑیوں کے مول خریدنا چاہتا ہے ،روز ویلٹ ہوٹل سمیت اربوں کے قومی اثاثے ہڑپ کرنا ان کا خواب ہے ،سرور خان کو ن لیگ کا ٹکٹ ملنے سے بلی تھیلے سے باہر آ گئی ہے ،نواز شریف ملک کی اشرافیہ کا ایجنٹ ہے ۔
![waqar mehdi](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2024/01/waqar-mehdi-940x480.jpg)