ali mohammad

الیکشن سے قبل ہی ہارس ٹریڈنگ کی باتیں شروع ،انتخابات کا بائیکاٹ کبھی نہیں کریں گے ،علی محمد

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ کسی صورت الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کرینگے ،مخالفین یہی تو چاہتے ہیں ۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے علی محمد نے کہا کہ الیکشن ہونے سے پہلے ہی متنازع ہو گئے ہیں ،کچھ لوگ ابھی سے نمائندوں کو خریدنے کی باتیں کر رہے ہیں ،تحریک انصا ف سے بلے کا نشان چھین لیا گیا ،اب پوری کوشش ہو رہی ہے کہ الیکشن سے باہر کر دیا جائے لیکن ان کی ہر کوشش ناکام ہو گی ،ہم کسی صورت الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کرینگے ۔

یہ بھی پڑھیں : حماد اظہر کی گرفتاری کیلئے پولیس کا چھاپہ ،پی ٹی آئی رہنما فرار میں کامیاب ،2ساتھی گرفتار

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں