bilawal bhuto

چوتھی بار وزارت عظمیٰ کا خواہشمند منشور نہیں بتا سکتا،میں نے 10نکاتی منشور خود تیار کیا ،بلاول بھٹو

سرگودھا (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ملک میں غربت ،مہنگائی اور بیروزگاری میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے ،پاکستان کو ان مسائل سے نکالنے کیلئے ہی الیکشن لڑ رہا ہوں ۔
سرگودھا میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ نفرت اور تقسیم کی سیاست کو ہمیشہ کیلئے دفن کرنا ہو گا ،چوتھی بار الیکشن لڑ کر کرسی کی خواہش رکھنے والا اپنا منشور تک نہیں بتا سکتا ،شیر کی جب بھی حکومت آئی ،غریب مزدور اور کسان اور نوجوانوں کا خون چوسا گیا ،میں گالم گلوچ یا دشمنی کی بنیادپر الیکشن نہیں لڑ رہا ،مسائل کے حل کیلئے دس نکاتی منشور خود تیار کیا ۔

یہ بھی پڑھیں : کے پی میں پہلی بار 29خواتین الیکشن میں مد مقابل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں