اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کوہاٹ کے مقدمات میں شہریار آفریدی کی راہداری ضمانت منظور کر لی گئی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کے رہنما شہریار آفریدی کے دو مقدمات کی سماعت ہوئی ،عدالت نے شہریار کی کوہاٹ کے دو مقدموں میں راہداری ضمانت منظور کر لی اور پولیس کو 6فروری تک گرفتاری سے روک دیا ،عدالت نے کہا کہ شہریار آفریدی 6فروری تک متعلقہ عدالت سے رجوع کر سکتے ہیں ۔جسٹس محسن کیانی نے درخواست پر سماعت کی ۔
یہ بھی پڑھیں ؛ غریب سے صحت کارڈ چھیننے والو عوام تم سے خود نمٹ لے گی ،یاسمین راشد