بونیر(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر نے اپنے حلقہ سے انتخابی مہم کا آغاز کر دیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق بونیر میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پارٹی پر مظالم کا سلسلہ جاری ہے ،عوام کی محبت سے واضح ہے کہ ہر جگہ پی ٹی آئی امیدوار ہی کامیاب ہونگے ،انتخابی مہم کے دوران عوام اپنے لیڈر عمران خان سے والہانہ محبت کا اظہار کر رہے ہیں ،عمران خان نے بونیر والوں پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے ہم اس اعتماد پر پورا اتریں گے ،بہت ظلم ہو چکا اب 8فروری کو عوام اپنے ووٹ سے اس ظلم کا جواب دیگی ۔
![barrister gohar](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2024/01/barrister-gohar-5-940x480.jpg)