آرمی چیف کا امریکہ کے بعد سعودی عرب اور یو اے ای سے رابطہ

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی)سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو عالمی مالیاتی ادارے( آئی ایم ایف)کے پروگرام کے حوالے سے بھرپورتعاون کی یقین دہانی کرادی۔
تفصیلات کے مطابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ پاکستان کو معاشی بحران سے نکالنے کے لیے متحرک ہیں، امریکا کے بعد آرمی چیف نے سعودی عرب اور یو اے ای حکام سے رابطہ کیا۔رابطے میں دونوں ممالک کی قیادت سے آئی ایم ایف پروگرام پر بات چیت ہوئی، دونوں ممالک نے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرادی۔ان کو معاشی بحران سے نکالنے کے لیے آرمی چیف قمر جاوید باجوہ متحرک ہوگئے ہیں اور انہوں نے امریکی ڈپٹی سیکریٹری سے فون پر بات چیت کی ہے۔
یاد رہے گذشتہ ماہ کے آخر میں آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے امریکی ڈپٹی سیکریٹری وینڈی شرمن سے رابطہ کرکے آئی ایم ایف قرض پروگرام کا عمل تیز کرنے کی درخواست کی تھی۔جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ وائٹ ہاو¿س آئی ایم ایف پر اس قرض کی جلد فراہمی کے لیے دباو¿ ڈالے۔واضح رہے کہ آئی ایم ایف نے1.2 بلین ڈالر پاکستان کو قرض پروگرام کے تحت دینے کی منظوری دی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں