9 may case

اڈیالہ جیل میں 9مئی کے مقدمات کی سماعت ،عمران خان اور شاہ محمود پر فرد جرم کی تاریخ مقرر

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) نو مئی کے واقعات کے کیسز میں عمران خان اور شاہ محمود کیخلاف اڈیالہ جیل میں سماعت ،فرد جرم عائد کرنے کیلئے 6فروری مقرر۔
نجی ٹی وی کے مطابق اڈیالہ جیل میں انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ملک اعجاز نے مقدمات کی سماعت کی ،عدالت نے عمران خان اور شاہ محمود کو مقدمات کی نقول فراہم کر دیں ۔بانی تحریک انصاف کیخلاف 12اور شاہ محمود کیخلاف 6مقدمات درج ہیں ،کیس کی مزید سماعت 6فروری تک ملتوی کر دی گئی ۔

یہ بھی پڑھیں : عسکری ٹاور حملہ کیس ،شناخت پریڈ میں پی ٹی آئی رہنما کی شناخت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں