اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے الیکشن کو ملک میں مزید انتشار پھیلانے کا باعث قرار دیدیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان نے کہا کہ دباﺅ ڈال کر ووٹ لینا کوئی سیاست نہیں ہے ،الیکشن متنازع ہو ں تو ملک کبھی ترقی نہیں کر سکتا چیف جسٹس نگران وزیراعظم اور چیف الیکشن کمشنر کی ذمہ داری ہے کہ الیکشن کے عمل کو غیر جانبدار بنائیں ،ملک کی بدنصیبی ہے کہ الیکشن سیاستدان نہیں بلکہ نیب اور اینٹی کرپشن لڑ رہے ہیں ،جو الیکشن نہیں لڑ رہے ان کا برا حال کیا جا رہا ہے جو لڑ رہے ہیں ان کے ساتھ کیا نہیں ہو رہا ہو گا ۔
![shahid khaqan](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2024/01/shahid-khaqan-940x480.jpg)