salman raja

راجہ کی آزاد امیدوار قرار دینے کیخلاف درخواست ، لاہور ہائیکورٹ بینچ نے فیصلہ محفوظ کر لیا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے امیدوار اور معروف وکیل سلمان اکرم راجہ کی خود کو آزاد امیدوار قرار دینے کیخلاف درخواست ،دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی ،الیکشن کمیشن وکیل نے کہا کہ پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن مسترد کر دیے گئے ،سپریم کورٹ نے بھی بلے کا نشان بھال نہیں کیا ،اس وقت پارٹی کا کوئی چیئرمین نہیں ہے ،چیئرمین کے بغیر پارٹی کا کوئی وجود نہیں ہے ۔درخواست گزار کے وکیل نے دلائل دیے کہ بیرسٹر گوہر نے پارٹی سربراہ کے طور پر ٹکٹ جاری کیا ،اس لیے انہیں آزاد امیدوار کیسے ڈیکلیئر کیا جا سکتا ہے ۔ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا ۔

یہ بھی پڑھیں : ”ابا جی کو ایک بار پھر صدر پاکستان بنایا جائے “پارٹی کے سامنے بلاول کی معصوم سی خواہش

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں