راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) القادر ٹرسٹ کیس کی سماعت کے دوران بانی تحریک انصاف عمران خان نے جج سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ سارا ڈراما 8 فروری کے لیے کیا جارہا ہے،اگر یہ ڈراما کرنا ہے تو 8 فروری کے بعد کر لیں۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق اڈیالہ جیل میں سماعت کے دوران عمران خان نے کہا کہ توشہ خانہ کیس میں نواز شریف اور آصف زرداری کو 13 فروری کی تاریخ کی گئی جبکہ میرا کیس روز انہ کی بنیاد پر چلتا ہے ، نواز شریف اور آصف زرداری کے کیسز بھی روز رکھیں تا کہ کام جلدی مکمل ہو، 4 سال پرانا کیس روز رکھا جاتا ہے جبکہ 8 سال پرانا کیس کیلئے 13 فروری کی تاریخ دی گئی ہے۔
![imran dialogue](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2024/01/imran-dialogue-940x480.jpg)