5 kidnapped

بلوچستان سے پنجاب کے 5افراد اغوا

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان کے ضلع آواران سے پنجاب سے تعلق رکھنے والے پانچ افراد کو اغوا کر لیا گیا ۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ضلع کیچ میں انتظامیہ کے ایک سینیئر اہلکار نے اغوا کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اغوا ہونے والے افراد میں ٹیکنیشن اور مزدور شامل ہیں،یہ افراد آواران کے علاقے ساجدی بازار میں ایک موبائل ٹاور نصب کرنے گئے تھے،مغویوں کی گاڑی آواران کی حدود سے سات کلومیٹر دور ضلع کیچ کے علاقے ڈانڈار سے ملی ہے ،مغوی افراد جس کمپنی کا موبائل فون ٹاور لگانے گئے اس کمپنی نے بھی اغوا کے واقعہ کی تصدیق کی ہے۔مغویوں کی بازیابی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : انتخابات میں فوج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں