supreme court

”مفرور کو الیکشن لڑنے سے نہیں روکا جا سکتا“سپریم کورٹ کا پی ٹی آئی رہنماکے حق میں فیصلہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما عمر اسلم کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دیدی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ نے کیس میں ریمارکس دیے کہ کہاں لکھا ہے کہ مفرورکو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت نہیں ہے ،مفرور کو الیکشن لڑنے سے نہیں روکا جا سکتا ،جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ احتساب عوام نے کرنا ہے الیکشن کمیشن نے نہیں کرنا ،ہمارے لیے درخواست گزار اہم نہیں ،عوام کے حقوق متاثر ہو رہے ہیں ۔یاد رہے کہ عمر اسلم کے نو مئی واقعات میں مفرور ہونے پر کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے گئے تھے ۔

یہ بھی پڑھیں : اسلام آباداورراولپنڈی میں بارش ،موسم خوشگوار

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں