12 deaths

پنجاب میں 24گھنٹے میں نمونیہ کے 310کیس،مزید 12بچے جان کی بازی ہار گئے

لاہو ر (مانیٹرنگ ڈیسک) سموگ اور خشک سردی کے باعث نمونیہ کے کیسز میں اضافہ جاری ،پنجاب میں 24گھنٹے میں نمونیہ کے 310کیس،مزید 12بچے جان کی بازی ہار گئے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق لاہور میں ایک دن میں نمونیہ کے 165کیس رپورٹ ہوئے جس کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 1970ہو گئی ،پنجاب بھر میں مجموعی کیسز کی تعداد 9120سے زائد رپورٹ ہوئی ہے ۔پنجاب کے مختلف ہسپتالوں میں اس وقت سینکڑوں بچے زیر علاج ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں : ”مفرور کو الیکشن لڑنے سے نہیں روکا جا سکتا“سپریم کورٹ کا پی ٹی آئی رہنماکے حق میں فیصلہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں