فیاض الحسن چوہان پنجاب حکومت کے ترجمان مقرر

لاہور(سٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)نے فیاض الحسن چوہان کو ترجمان حکومت پنجاب بنا دیا گیا۔
اپنے بیان میں فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پی ٹی آئی اور پنجاب حکومت کی ترجمانی میرے لیے اعزاز ہے، عمران خان اوروزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی کے اعتماد پر ان کا شکر گزار ہوں، چودھری پرویز الٰہی ایک تجربہ کاراورمنجھے ہوئے سیاستدان ہیں۔
فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کا 30سالہ سیاسی تجربہ عوامی فلاح کے منصوبوں سے واضح ہے، عمران خان کو سیاست سے آو¿ٹ کرنے کا خواب دیکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔
اس سے قبل فیاض الحسن چوہان بزدار کابینہ میں بطور وزیر اطلاعات ذمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں جبکہ اس وقت وہ تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کے میڈیا ایڈوائزر کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں