اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ نے سابق وزیر اعلیٰ کیخلاف ٹربیونل کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے حکم جاری کر دیا ،پرویز الٰہی کو پی پی 32سے الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی گئی ۔سپریم کورٹ نے پرویز الٰہی کا نام اور انتخابی نشان بیلٹ پیپر میں شامل کرنے کا حکم جاری کر دیا ۔
![pervez ilahi](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2024/01/pervez-ilahi-5-940x480.jpg)