لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کے لاہور میں ڈیرے ،آزاد امیدواروں کو قابو کرنے کیلئے جال بچھانے شروع کر دیے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق آصف زرداری نے پنجاب اور کے پی میں آزاد امیدواروں پر نظریں جما لیں ،پارٹی رہنماﺅں کو آزاد امیدواروں سے رابطوں کی بھی ہدایات جاری کر دیں ،پی پی رہنما احمد محمود کو جنوبی پنجاب میں آ زاد ارکان سے رابطے میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں ؛ پرویز الٰہی کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی