cypher case

اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت ،وکلا صفائی پیش نہ ہوئے ،فیصلہ محفوظ

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت ،وکلا صفائی کو پیش ہونے کیلئے دو بار کی مہلت ختم ہونے پر فیصلہ محفوظ ۔
نجی ٹی وی کے مطابق خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات نے کیس کی سماعت کی ، ملزمان کے سینیئر وکلا کے معاون قمر عنایت اور خالد یوسف عدالت میں پیش ہوئے ۔پراسیکیوٹر نے کہا کہ وکلا صفائی جرح کرنے سے کتراتے ہوئے تاخیری حربے استعمال کر رہے ہیں ،آج بھی کیس کے التوا کی درخواست کر دی ہے ۔معاون وکیل نے کہا کہ ہم جان بوجھ کر التوا نہیں مانگ رہے ،سابق وزیراعظم اور وزیر خارجہ کا ٹرائل جاری ہے اور ہمیں ابھی تک جرح کی کاپیاں بھی فراہم نہیں کی گئیں ۔عدالت نے پوچھا کہ سینیئر وکلا کہاں ہیں ،تین بار پہلے بھی التوا لے چکے کوئی ایک وکیل تو حاضر ہوتا ،صبح نو بجے سے بیٹھا ہوں بس بہت ہو گیا ۔عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا ۔

یہ بھی پڑھیں : فوجی عدالتوں کیخلاف نظر ثانی اپیلیں ،سپریم کورٹ میں اگلے ہفتے سماعت کیلئے مقرر

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں