نواز شریف کی وطن واپسی ،حمزہ شہباز نے کھل کر بتا دیا

\لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ آئندہ برس ہونے والے انتخابات میں نواز شریف انتخابی کمپین کی قیادت کریں گے۔
لندن میں سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف پاکستانی سیاست کا محور ہیں، جب ڈاکٹر اجازت دیں گے تو ان کی واپسی ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ فارن فنڈنگ کیس سے عمران خان کے کھوٹ کا پردہ فاش ہو گیا۔انہوں نے کہا کہ جوڈیشل وزیراعلی پہلی مرتبہ دیکھا ہے، سپریم کورٹ کا فیصلہ سیاہ ترین فیصلہ تھا، جس میں آئین کو دوبارہ لکھنے کی کوشش کی گئی،بھاگ کر نہیں نجی دورے پر آیا ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں