بورے والا(مانیٹرنگ ڈیسک) قائد ن لیگ نواز شریف نے کہا ہے کہ ہماری حکومت بنی تو مہنگائی کم کریں گے ،بجلی اور گیس کی قیمتوں کو کم کریں گے ،مجھے نکالنے کا نتیجہ مہنگائی کی صورت میں نکلا ۔
بورے والا میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ ہم نے ملک سے لوڈ شیڈنگ ختم کی ،ہمارے دور میں جن کا پانچ سو کا بل آتا تھا اسے 20ہزار روپے کا بل آ رہا ہے ،ہم نے موٹر ویز بنائیں ،حکومت ملی تو بورے والا میں بھی موٹر وے بنائیں گے ،مجھے نکالنے والوں نے ملک پر کلہاڑا چلایا ،ملک و قوم کو غربت کی دلدل میں دھکیل دیا ۔
یہ بھی پڑھیں : صنم جاوید،شوکت بسرا بھی میدان میں آ گئے،سپریم کورٹ نے الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی