nimaz istasqa

خشک سالی اور بیماریوں سے نجات کیلئےملک بھر میں نماز استسقا کی ادائیگی

لاہور(وقائع نگار )چیئرمین پاکستان علماکونسل و نمائندہ خصوصی وزیر اعظم برائے بین المذاہب ہم آہنگی و مشرق وسطیٰ امور حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے آج لاہور میں نماز استسقا کی امامت کروائی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طاہر اشرفی نے کہا کہ نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی خصوصی ہدایات اور اپیل پر ملک بھر میں آج نماز استسقا ادا کی گئی،نماز استسقا میں ملک بھر میں جاری خشک سالی اور بیماریوں سے نجات کے لئے ادا کی گئی۔
جامع مسجد بحریہ ٹاﺅن لاہور میں حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے بارش اور ملک سے خشک سالی کے خاتمے کے لئے خصوصی دعا کرائی اور کہا کہ آج کے دن خصوصی طور پر اپنے رب کے حضور گناہوں اور مغفرت کی دعا کریں،دعا کریں کہ اللہ تعالی ہمارے گناہوں سے درگزر فرمائے اور ہم پر اپنی رحمت کی بارش برسائے ۔

یہ بھی پڑھیں ؛ پنجاب میں 24گھنٹے میں نمونیہ کے 310کیس،مزید 12بچے جان کی بازی ہار گئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں