فواد چوہدری نے پی ٹی آئی کارکنان کو بڑا پیغام دے دیا

اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ کارکنان آخری مرحلے کی تیاری کریں، جلسے میں عمران خان آئندہ کا لائحہ دیں گے۔
اپنے بیان میں چوہدری فواد حسین نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت انتخابات سے بھاگ رہی ہے لیکن عوام بھاگنے نہیں دیں گے۔ تیرہ اگست سارا پاکستان،، تمام پاکستان عمران خان کے ساتھ پریڈ گراو¿نڈ اسلام آباد میں اکٹھا ہوگا۔
خیال رہے کہ پی ٹی آئی نے 14 اگست کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی زیرصدارت سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا۔اجلاس میں ارکان اسمبلی کےاستعفوں سے متعلق پی ٹی آئی کی قانونی حکمت عملی پر بریفنگ بھی دی گئی۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں 14 اگست کو اسلام آباد میں جلسے کا فیصلہ کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں