ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ہم نے عوام کے اہم اور بنیادی مسائل کو منشور کا حصہ بنایا ہے ،ملکر تمام مسائل پر قابو پا سکتے ہیں ۔
ملتان میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ آج مہنگائی اور بیروزگاری اپنی انتہا کو پہنچ چکی ہے ،نفرت اور تقسیم کی سیاست کو ختم کریں گے ،ہم سب ملکر معاشی چیلنجز کا مقابلہ کریں گے ،آج دہشتگرد دوبارہ سر اٹھا رہے ہیں ،ان کا سر کچلنے کی ضرورت ہے ،ایک جماعت نے معاشرے اور اداروں کو تقسیم کر دیا ،عوام اپنے ووٹ کو ضائع نہ کریں اور صرف تیر پر ٹھپہ لگائیں تا کہ شیر کا شکار کیا جا سکے ۔
یہ بھی پڑھیں : امیدواروں کو مسلح گارڈ رکھنے پر پابندی ،لائسنسی اسلحہ تھانوں میں جمع کرانے کا حکم