اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نیب کے جج محمد بشیر کی چھٹی کی درخواست مسترد کر دی گئی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے طبیعت کی ناسازی کے باعث اپنی ریٹائرمنٹ 14مارچ تک کی رخصت کی درخواست دی تھی جسے وزارت قانون و انصاف کی جانب سے منظوری نہیں دی گئی ،چھٹی منظور نہ ہونے پر جج محمد بشیر نے درخواست واپس لے لی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں : اڈیالہ جیل میں گرماگرمی کا ماحول ،شاہ جی کی جلالی،خان کی جج سے تلخ کلامی