manifesto

مہنگائی میں کمی ،نیب کا خاتمہ ،ن لیگ کے انتخابی منشور کے اہم نکات

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن کے انتخابی منشور میں مہنگائی میں کمی ،نیب کا خاتمہ،عدالتی اصلاحات اور زراعت جیسے اہم نکات شامل ۔
نجی ٹی وی کے مطابق ن لیگ نے الیکشن 2024 کے لیے ’پاکستان کو نواز دو‘ کے عنوان سے اپنا انتخابی منشور پیش کردیا۔منشور کے چیدہ چیدہ نکات میں مہنگائی میں کمی ،نیب کا خاتمہ ،عدالتی اصلاحات ،کسان کی خوشحالی اور ایک کروڑ نوکریوں کی فراہمی کا وعدہ شامل ہے۔موسمیاتی تبدیلیوں سے ملک کو محفوظ بنانے اور سرکاری دفاتر کو ماحول دوست بنانے کا بھی زکر کیا گیا ہے ،نیب کے خاتمہ کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ آئینی، قانونی، عدالتی و انتظامی اصلاحات کی منصوبہ بندی کی جائے گی، آرٹیکل 62/63 کواصل حالت میں بحالی ،پارلینٹ کی بالا دستی کو بحال کیا جائے گا ۔بجلی کے بلوں میں تیس فیصد تک کمی کا وعدہ بھی کیا گیا ہے ۔منشور پر عملدرآمد کیلئے خصوصی عملدر آمد کونسل کا قیام عمل میں لایا جائے گا جو حکومت کی کارکردگی کی سہ ماہی رپورٹ مرتب کرے گی ۔

یہ بھی پڑھیں : الیکشن 2024ن لیگ نے منشور پیش کر دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں