راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) بانی تحریک انصاف عمران خان کا سائفر کیس میں سرکاری وکیل لینے یکسر انکار ۔
نجی ٹی وی کے مطابق اڈیالہ جیل میںسائفر کیس کی سماعت کے دوران عمران خان کی جج سے تلخی ،سرکاری وکیل دینے پر کہا کہ ”مان نہ مان میں تیرا مہمان “ ان گھس بیٹھیوں کو یہاں سے لے جائیں ،میرے وکلا کو اندر نہیں آنے دیا جا رہا ،وکلا کو اندر آنے کی اجازت دی جائے ۔جج نے کہا کہ میں آپ کو قانون کے دائرے میں جتنا ریلیف دے سکتا تھا دیا ،آپ کے وکیل بار با ر بلانے کے باوجود نہیں آتے ۔عمران خان نے کہا کہ جن وکلا پر ہمیں اعتماد ہی نہیں وہ کیسے ہماری نمائیندگی کریں گے ،کیس کی کارروائی اردو میں ہونی چاہیے ۔
یہ بھی پڑھیں : اڈیالہ جیل میں گرماگرمی کا ماحول ،شاہ جی کی جلالی،خان کی جج سے تلخ کلامی