لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کی رہنما صنم جاوید کی درخواست ضمانت پر کارروائی مکمل ،فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق انسداد ہشتگردی عدالت میں ن لیگی دفتر جلانے کے کیس کی سماعت ہوئی ،عدالت نے درخواست ضمانت پر کارروائی مکمل کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کر لیا ،آئیندہ سماعت پر فیصلہ سنا دیا جائے گا ،کیس کی سماعت 29جنوری تک ملتوی کر دی گئی ۔
یہ بھی پڑھیں : ”مان نہ مان میں تیرا مہمان “عمران خان کا سرکاری وکیل دینے پر طنز